• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کی قومی اسمبلی نے تارکین وطن کو پاکستان کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا قانونی حق دے دیا ہے

Jun 14, 2021

لند(عارف چودھری)پاکستان کی قومی اسمبلی نے تارکین وطن کو پاکستان کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا قانونی حق دے دیا ہے لیکن بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے اس پر کافی تحفظات ہیں برطانیہ کے ماہر سینئیر قانون دان اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق چیئرمین برطانیہ میں پاکستانی لائیرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کا اس بارے کہنا تھا کہ تارکین وطن کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ دیگر سہولیات اور ووٹ کا حق دینا ریاست کی زمہ داری ہے تاکہ پارلیمنٹ اور سینیٹ میں ہماری نمائندگی ہو انکا کہنا تھا کہ اس پر ہمارے تحفظات ہیں کہ ووٹ کیسے ڈالا جائے گا کیا ہمارا اپنا حلقہ انتخاب ہو گا یا پھر پاکستان کے حلقہ انتخاب میں ہم اپنا ووٹ ڈالیں گے مشرق وسطیٰ میں سیاسی سرگرمیاں ممنوع ہیں وہاں پر بسنے والے پاکستانی کیسے اپنا ووٹ ڈالیں گے اور امیدواران ان ممالک میں کیسے اپنی انتخابی مہم جاری رکھ سکیں گے یہ ایسے سوالات ہیں جنکی وضاحت ضروری ہے انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کی متناسب نمائندگی کے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پانچ پانچ سیٹیں مختص ہونی چاہئیں جب تک ایوان بالا و زیریں میں ہمارے نمائندگان موجود نہیں ہوں گے ہمیں کیسے معلوم ہو گا کہ وہاں پر ہونے والی قانون سازی ہمارے لیے بہتر ہے ان تحفظات کو دور کرنے سے ہی ہمیں اطمینان ہو گا اگر ایسا نہیں تو پھر ہمارے ساتھ یہ کھیل بند ہونا چاہیے اور بیرون ممالک بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو وہ تمام تر سہولیات فراہم کرنی چاہیے جسکے وہ حقدار ہیں