• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان کا آج بھی نیو یارک میں مصروف دن ،ملائیشین وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے

Sep 25, 2019

نیویارک(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان آج بھی نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے،وزیر اعظم کی آج ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوگی،وزیراعظم آج ملینڈا اینڈ بل گیٹس فاوَنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس سے ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نفرت انگیز مواد کےخلاف حکمت عملی کےلئے راوَنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت کریں گے،وزیراعظم عمران خان پاکستان،ترکی اورملائیشیا پرمشتمل سہ فریقی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ ورکنگ لنچ پر ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان آج ناروے کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان آج کرسٹینا امان پورکوانٹرویو دیں گے