• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حج و عمرہ سمیت سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی حکومت نے بہت بڑی مشکل آسان کر دی

Jun 15, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حج و عمرہ سمیت سعودی عرب جانے والوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری سامنے آگئی، سعودی عرب نے آسٹرازنیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی گئی ہے ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد اسٹرازنیکا لگوا سکیں گے ۔
اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کیلئے منظور کی گئی ویکسین میں سے پاکستان میں صرف آسٹرازینکا موجود تھی ، ایسی صورت میں وہ پاکستانی جنہوں نے آسٹرازینکا کے علاوہ کوئی اور ویکسین لگوائی ہے انہیں سعودی عرب داخلے کی اجازت نہ تھی ۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھی سعودی عرب سے چینی ویکسین کو قابل قبول دینے کی درخواست کی گئی تھی ۔