وارنگل (نمائندہ خصوصی)بھارتی ریاست تیلگانا کے شہر وارنگل میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم 31 سالہ خاتون کو دو افراد کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ خاتون کو پہلے اس کے قریبی رشتہ دارکی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس کے بعد 15 سالہ لڑکے نے اسے اپنی حوس کا نشانہ بنایا ، نوجوان لڑکے کے ایک دوست نے اس گھناﺅنے کھیل کی پوری ویڈیو بنائی ۔ بتایا گیاہے کہ 15 سالہ لڑکے نے خاتون کو مختلف دنوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو دیگر کئی لوگوں کے دکھائی اور انہیں بھیج دی ، یہ واقع اس وقت منظر عام پر آیا جب خاتون کی بہن نے ویڈیو دیکھی اور اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ۔
خاتون کی بہن نے اپنے والد کو واقعہ سے متعلق آ گاہ کیا جس کے بعد پولیس کو شکایت درج کروائی گئی ، قوت سماعت اور گویائی سے محروم خاتون کے ساتھ یہ خوفناک واقعہ اس کے گھر پر ہی پیش آیا جب اس کے اہل خانہ دیگر لوگ گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کم عمر لڑکے سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔ دونوں ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیاہے ۔
بھارت میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم 31 سالہ لڑکی کے ساتھ 15 سالہ لڑکے کی جنسی زیادتی اور ویڈیو بنا کر وائرل کر دی ، انتہائی افسوسنا ک خبر
