صنعا(نمائندہ خصوصی)یمن کے ساحل راس ال آرپر افریقن تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں تارکین ہلاک ہوگئے ۔ یمن ذرائع ابلاغ کی جانب سے 150 کے قریب تارکین وطن کے ڈوبنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کشی میں 160 سے دو سو کے قریب افریقی تارکین وطن سوار تھے اور کشتی گنجائش سے زیادہ افراد کی وجہ سے دو دن قبل الٹ گئی تھی۔ساحلی علاقے کے ایک ماہر گیر کے مطابق راس ال آرا کے ساحل سے اب تک 25 لاشوں نکالی جاچکی ہیں۔
دوسر ی جانب انٹر نیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن ( آئی او ایم ) نے بھی بڑی تعداد میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کے ڈوب جانے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ راس ال آرا کی طویل ساحلی پٹی کو انسانی سمگلروں کی جنت کہا جاتا ہے اور 20 کلومیٹر طویل یہ آبی راستہ یمن اور مشرقی افریقا کے ملک جبوتی کو علیحدہ کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور خلیج عدن سے ملاتا ہے۔ایتھوپیا اور صومالیہ سےج تعلق رکھنے والے ہزاروں افریقی تارکین وطن سعودیہ عرب میں داخلے کے لیے یمن کی اسی آبی گذرگاہ استعمال کرتے ہیں۔
یمن ، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں ہلاکتیں
