پیرس(نمائندہ خصوصی)فرانس میں چھوٹا طیار ہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابقحادثے کے بعدریسکیو اداروں نے جہاز پر لگی آگ پر قابو پالیا اور ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ زخمی شخص کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک انجن والے طیارے روبن ایچ آر 100 نے ایئر فیلڈ سے اڑان بھری تھی تاہم کسی خرابی کے باعث ویمبریچیز کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوتے دیکھاجس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔
ہلاک ہونے والوں کی عمریں 21 سے 69 سال تک ہیں تاہم ان کی شناخت لواحقین کی اجازت کے بعد ہی ظاہر کی جائے گی۔
فرانس، چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک ، 1زخمی
