میلان (نمائندہ خصوصی) اٹلی میں سیاح ہوٹل کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق اٹلی کے شہر لاگون کے ایک ایک سیاح ہوٹل کی پانچویں منز ل سے گر کر ہلاک ہو گیا ۔پولیس اور امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچی جہاں سے لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ۔پولیس کاکہنا ہے کہ ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس شخص کی موت حادثاتی طور پر ہوئی یا یہ خودکشی کا واقعہ ہے۔پولیس نے پوسٹمارٹم کا حکم دے دیا ہے۔