• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ آپ بھی جانئے

Jun 17, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیاہے تاہم سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 156.65 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی جارہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 48 ہزار 480 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 87 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 48 ہزار 393 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔