بہاول پور (نویداقبال چوہدری)ضلعی بیت المال کمیٹی بہاول پور کے زیر اہتمام غلام محمد گھوٹوی ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں 125مستحق و نادار افراد میں مجموعی طور پر 10لاکھ 50ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی سید صلاح الدین جیلانی، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سید تحسین نواز گردیزی، صدر ڈسٹرکٹ بار محمد اختر عباسی، وائس چیئرمین بیت المال کمیٹی سجاد خان، ممبران سید اعجاز بخاری، سجاد خان، فرخ محمود، عمران عباس، عفت ذکی، ریاض اسلام عباسی، طارق مجید چوہدری، عبد المجید انجم، سابق صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر، جمشید کریم خاں، صابر فرحت، امجد بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عذیر موجود تھے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی، ضلعی صدر پی ٹی آئی تحسین نواز گردیزی اور دیگر شرکاء نے مستحقین میں چیک تقسیم کئے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ مستحق، نادار اور مفلس افراد کی مدد کرنا بہت نیکی کا کام ہے۔ اس سلسلہ میں ضلعی بیت المال کمیٹی احسن انداز میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کرنا بہت احسن اور قابل تقلید عمل ہے۔انہوں نے ضلعی بیت المال کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی سید صلاح الدین جیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ممبران بیت المال کمیٹی غریب اور مستحق افراد کی فلاح وبہبود کے لئے پرخلوص انداز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور مستحقین تک امداد پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔قبل ازیں ضلعی صدر پی ٹی آئی سید تحسین نواز گردیزی، صدر ڈسٹرکٹ بار اختر عباسی، سابق صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر،ممبر بیت المال کمیٹی طارق مجید چوہدری، امجد بخاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے ضلعی بیت المال کمیٹی کے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ممبران بیت المال کمیٹی مستحقین تک مالی امداد پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عذیر نے ضلعی بیت المال کمیٹی کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ تعلیمی وظائف، جہیز فنڈز، معذور اور غریب مریض افراد کے علاج معالجہ کی مد میں اب تک 1478افراد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 17لاکھ 2ہزار روپے کی امداد تقسیم کی جا چکی ہے اور تمام امور صاف شفاف انداز میں انجام دیئے جا رہے ہیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ممبر بیت المال کمیٹی طارق مجید چوہدری نے شاندار انداز میں انجام دیئے۔