• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دو بھارتی اداکارائیں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

Jun 19, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی) مہاراشٹر پولیس نے دو اداکاراؤں کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق کرائم شوز میں چھوٹے موٹے کردار نبھانے والی دو اداکارائیں بطور پیئنگ گیسٹ مقیم تھیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے کے باعث دونوں اداکاراؤں نے مالک مکان کی تجوری سے تین لاکھ 28 ہزار روپے چرائے اور رفو چکر ہوگئیں۔ مالک مکان کی شکایت پر پولیس نے دونوں اداکاراؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 50 ہزار روپے برآمد کرلیے ہیں۔