• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق وزیر غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

Jun 21, 2021

چنائی (نمائندہ خصوصی) بھارت میں ایک سابق وزیر کو ملائیشین خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا انا دراویدا منیترا کازاگام پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر ایم مانیکا نندن کو چنائی پولیس نے بنگلور سے گرفتار کیا ہے۔ ان پر ملائیشین خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
ریاست تامل ناڈو پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سے ہی مانیکا نندن گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم آج انہیں بنگلور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔