• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اس سال حج پر کون کون جائے گا؟ سعودی حکومت نے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا

Jun 25, 2021

ریاض (نمائندہ خصوصی)سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے ناموں کا اعلان کل (جمعہ کو) کیا جائے گا۔
سعودی حکام کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی 23جون کو بند کر دی گئی ہے،عازمین حج کے ناموں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعہ نہیں بلکہ اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔حج و عمرہ پورٹل کے ذریعے 5لاکھ 58ہزار افراد نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں اور ہر درخواست کا الگ جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے رواں سال حج کرنے والوں کےلیے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے جبکہ 60ہزار مقامی افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی۔ رواں سال خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت بھی دی گئی ہے۔