لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی نے )خواتین کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ برائے سیزن 22-2021 کا اعلان کردیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ میں 12 خواتین کرکٹرز شامل ہیں۔ تمام کٹیگریز میں ماہانہ وظیفے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔جویریہ خان اور بسمہ معروف اے کٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ ندا ڈار کی بی کٹیگری میں ترقی ہوئی ہے۔ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر 2020 فاطمہ ثناء کو کٹیگری سی میں جگہ مل گئی، کائنات امتیاز اور نشرہ سندھ بھی کٹیگری سی کا حصہ بن گئیں۔فاطمہ ثناء کے علاوہ گزشتہ سال ایمرجنگ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی تمام کرکٹرز رواں سال بھی ایمرجنگ کٹیگری میں شامل ہیں۔گزشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی خواتین کی تعداد نو تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
