لندن(نمائندہ خصوصی)بابر اعظم الیون نے پہلے انٹر سکواڈ ون ڈے میچ میں شاداب خان الیون کو 164 رنز سے شکست دیدی۔
بابراعظم الیون کی جانب سے دئیے گئے 365 رنز کے تعاقب میں شاداب خان الیون 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،شاداب خان الیون کی جانب سے عبداللہ شفیق 106 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔بابر اعظم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 364 رنز بنائے تھے،بابر اعظم 100 رنز بناکر ریٹائر ڈ ہوئے جبکہ امام الحق نے 85 رنز بنائے
پاکستانی کھلاڑیوں کے انٹر سکواڈ ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
