• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی کوریا میں سہیلی کا باپ ہی خفیہ طریقے سے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا تا رہا ،پھر پکڑے جانے پر لڑکی کو کیا پیشکش کی ؟

Jul 3, 2021

کوریا (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا میں ایک لڑکی کی سہیلی کے باپ نے خفیہ کیمرے سے اس کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا لی ۔جنوبی کوریا میں سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی یہ خبر پڑھ کر لوگ حیران رہ گئے کہ اس کی سہیلی کے باپ نے خفیہ کیمرے سے اس کی عریاں ویڈیوز بنائی ہیں۔ کوریا کے چھنان شہر کے ایک پولیس سٹیشن کے مطابق لڑکی نے پولیس سٹیشن میں بھی شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی غیر قانونی طور پر خفیہ کیمرے سے فلمیں بنائی گئی ہیں۔ لڑکی نے گاڑی کی چابی نما خفیہ کیمرا اور کیمرے میں ویڈیوز ریکارڈ کرنے والا میموری کارڈ بھی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ لڑکی نے پولیس بیان میں بتایا کہ اس کی خفیہ کیمرے سے فلمیں بنانے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کی سہیلی کا باپ ہے۔ لڑکی کے بیان کے مطابق شروع میں اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ یہ گاڑی کی چابی حقیقت میں خفیہ کیمرہ ہے لیکن ایک دن غسل کے بعد جب اس نے اس کو ہاتھ لگایا تو اسے کچھ شک ہوا اور پھر انٹرنیٹ پر تحقیق کرنے کے بعد اس کو اس سے ملتے جلتے خفیہ کیمروں کے بارے میں علم ہوا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد خفیہ کیمرے سے ویڈیو بنانے والے شخص نے لڑکی کو یہ کیس ختم کرنے کی صورت میں ہر مہینے تین سو ڈالر کے قریب رقم دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔ لڑکی نے مزید کہا کہ مجھے یہ بات خوف زدہ کرتی ہے کہ ایک بیٹی کا باپ ایسی حرکت کیسے کر سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئے گی کہ اس واقعے کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے۔