• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا ویکسی نیشن کی قلت کے خلاف ہزاروں افراد برازیل کی سڑکوں پر نکل آئے

Jul 4, 2021

برازیلیہ (نمائندہ خصوصی) برازیل میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت اور حکومت کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث عوام نے سڑکوں پر آکر احتجاج شروع کر دیاہے ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت مخالف نعرے بازی شروع کر دی ، مظاہرین نے حکومت مخالف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔
مظاہرین نے برازیل کے صدر جیئربول سینارو کے مواخذے کا مطالبہ بھی کر دیا جبکہ ساتھ ہی کورونا ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔