• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مودی اور میکرون کو ایک ساتھ زور دار جھٹکا ،متنازع رافیل ڈیل کی تحقیقات شروع

Jul 4, 2021

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کی متنازع ڈیل کی تحقیقات فرانسیسی جج کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جج کی تعیناتی فرانس کے نیشنل فنانشل پروسیکیوٹر کی طرف سے کی گئی، متنازع ڈیل میں کرپشن اور کک بیکس کی تحقیق کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیل کے تحت بھارت نے 9 ارب تیس کروڑ ڈالر کے عوض فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدے تھے۔فرانسیسی میڈیا اور ایک این جی او نے 2016 میں ہونے والی ڈیل کے لیے فرانسیسی کمپنی پر بھارتی حکام کو رشوت دینے کا الزام لگایا تھا۔
مالی جرائم میں مہارت رکھنے والی فرانس کی این جی او شیرپا 2018 سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے۔اس معاہدے کے بعد کانگریس نے بی جے پی کی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے زیادہ قیمت پر طیاروں کا سودا کیا ہے۔کانگریس کے مطابق یو پی اے حکومت نے جو معاہدہ کیا تھا اس کے مطابق ایک طیارہ 526 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا جب کہ مودی حکومت نے ایک طیارہ 1670 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔