دبئی (نمائندہ خصوصی)پاکستان بزنس کونسل دبی کے صدر احمد شیخانی کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ جاری کردیا گیا
پاکستان بزنس کونسل کے صدر احمد شیخانی پاکستان بزنس کونسل کے ان 200 سے زائدارکان میں شامل ہیں جنہوں نے گولڈن ویزا کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ کونسل کے ارکان کے لئے گولڈن ویزا مہم کی سفارش دبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (دبئی چیمبر) نے کی تھی جو دبئی میں کام کرنے والے تمام تجارتی اداروں کے لئے لائسنسنگ اتھارٹی ہے۔ درخواست گزاروں کی فہرست کی چیمبر کے ذریعے جانچ کی گئی تھی۔ گولڈن ویزہ کے اجرا پر صدر پاکستان بزنس کونسل احمد شیخانی نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت اور حکام کےشکر گزار ہیں جنھوں نے انہیں گولڈن ویزا سے نوازا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کاروبار ی اور سرمایہ کار برادری کے لئے بہت اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم ہر دو سال بعد ویزا کی درخواستوں پر وقت گزارنے کی بجائے کاروبار پر توجہ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پندرہ لاکھ پاکستانی تارکین وطن مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی سرمایہ کار متحدہ عرب امارات میں تیسرے سب سے بڑے سرمایہ کار ہیں جو معیشت کی بحالی میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید تاجروں کو آگے آنے اور اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کرتے ہیں۔ احمد شیخانی دبئی میں قائم شیخانی گروپ کے چیئرمین بھی ہیں جس نے رئیل اسٹیٹ، تعمیرات اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ ان کی بزنس کونسل اور اس کی سرگرمیوں کی رہنمائی کرنے اور پاکستان بزنس کونسل کو ایک انتہائی فعال ، اور کامیاب کاروباری کونسل بنانے کی ایک قابل ذکر تاریخ ہے۔ انہوں نے ہائی پروفائل بزنس ایونٹ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا جس میں پاکستانی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ شخصیات سمیت ممتاز تارکین وطن نے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تجارت کے فروغ اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے مقاصد کے ساتھ پاکستان بزنس کونسل دبئی چیمبر کے زیراہتمام 2004 میں قائم کی گئی۔ یہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجروں ، کاروباریشخصیات ، سرمایہ کاروں اور پیشہ ور افراد کے ایک بڑے گروپ پر مشتمل ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کے ممبر ان مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی نمائندگی کرتے ہیں
پاکستان بزنس کونسل دبی کے صدر احمد شیخانی کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ جاری کردیا گیا
