• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایک خاتون بیک وقت کورونا کی دو اقسام کا شکار ہو کر چل بسی

Jul 12, 2021

برسلز (نمائندہ خصوصی) بیلجیم سے تعلق رکھنے والی ایک 90 سالہ خاتون بیک وقت کورونا کی دو مختلف اقسام میں مبتلا ہو کر انتقال کرگئیں۔ خاتون میں کورونا کی اقسام الفا (برطانوی) اور بیٹا (جنوبی افریقی) کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 90 سالہ خاتون رواں برس مارچ میں کورونا کا شکار ہوئی تھی جس کے بعد اسے آلسٹ شہر کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے طبی معائنے کے بعد بتایا گیا کہ خاتون کورونا کی اقسام الفا اور بیٹا سے بیک وقت متاثر تھی۔

ایسا ممکن ہے کہ ایک مریض میں کورونا کی بیک وقت ایک سے زائد اقسام موجود ہوں تاہم اس حوالے سے کوئی تحقیق کسی سائنسی جریدے میں شائع نہیں ہوئی۔ اس سے قبل برازیل کی جانب سے جنوری 2021 میں دو افراد کے کورونا کی بیک وقت دو اقسام سے متاثر ہونے کو رپورٹ کیا گیا تھا۔