اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مبینہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ اورپیپلز پارٹی کی مبینہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار وزیر مملکت فرخ حبیب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
سما عت کے دوران ارشاد قیصر نے فرخ حبیب سے سوال کیا کہ اب تک ن لیگ،پیپلزپارٹی کی سکروٹنی میں کیاپیشرفت ہوئی؟جس پر وزیر مملکت نے بتایا کہ ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،گزشتہ 3 ماہ سے سکروٹنی کمیٹی کااجلاس تک نہیں بلایاگیا۔
ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ درخواست میں چاہتے کیا ہے ؟،جس پر فرخ حبیب کا کہناتھا کہ اکبر ایس بابر کو ریکارڈ تک رسائی کی جو سہولت دی گئی وہ ہمیں بھی دی جائے ۔ارشادقیصر نے ڈپٹی لا ڈائریکٹر سے سوال کیا کہ کیاسکروٹنی کمیٹی کونوٹس کیاگیا؟،جس پر لاڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ابھی تک سکروٹنی کمیٹی کونوٹس نہیں کیاگیا۔
ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے کہا کہ 28 جولائی کوسکروٹنی کمیٹی سے جواب طلب کرلیتے ہیں، فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ میرے وکیل شاہ خاوربیرون ملک ہیں،11 اگست کے بعداس کیس کی سماعت کرلیں۔الطاف ابراہیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کوواضح ہدایات جاری کرچکا ہے،سکروٹنی کمیٹی کے سربرا ہ کوبلاکرمو¿قف بھی سن لیتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر سکروٹنی کمیٹی سے عملدرآمدرپورٹ طلب کر تے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔