واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)افغانستان سے امریکہ کا انخلاء مکمل ہو گیا ، جنرل آسٹن سکاٹ ملر امریکا کی موجودگی کی علامت کے طور پر افغانستان میں موجود تھے مگر گزشتہ روز وہ بھی امریکا پہنچ گئے جس کے بعد امریکہ کا افغانستان سے انخلاء مکمل ہو گیا ہے ۔
جنرل آسٹن ملر آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سال تک جاری رہنے والی جنگ کے خاتمے کی تقریب امریکی ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی ، امریکی صدر جو بائیڈن نے 31 اگست تک تمام امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کررکھا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق عملی طور پر تمام امریکی فوجی، کنٹریکٹرز اور دفاعی عملہ افغانستان چھوڑ چکا ہے۔
افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر آج عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے
