بغداد (نمائندہ خصوصی) عراقی کے جنوبی شہر الناصریہ میں کورونا مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی سے ہونےو الی ہلاکتوں کی تعداد46ہو گئی ہے جبکہ آتشزدگی سے جھلسنے والے 70 افراد ہیں ۔ جاں بحق اور جھلسنے والے بیشتر افراد کورونا کے مریض تھے جو ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
العربیہ کے مطابق جنوبی صوبہ ذی قار کےدارالحکومت ناصریہ میں واقع امام حسین ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص آکسیجن سلنڈروں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس سے قبل السامریہ ٹی وی نے خبر دی تھی کہ اسپتال کے آئسولیشن مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں افراد جھلس گئے ہیں اور وہ اس مرکز میں پھنس کررہ گئے ہیں۔
عراق کےسرکاری ذرائع کے مطابق حادثے کی خود چھان بین کیلءے وزیراعظم مصطفیٰٰ الکاظمی ذی قارشہر پہنچ گئے ہیں۔