• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

Jul 14, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کی جانب سے بجلی 3روپے 34پیسے مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کوسبسڈی 300کے بجا ئے 200 یونٹ تک دی جائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پالیسی کے تحت بجلی کی سبسڈی کو 300 یونٹ سے کم کر نے کی تیار ی شروع کردی گئی ہے، بجلی کے 201 سے 300 یونٹ خرچ کرنیوالوں کیلئے بجلی مہنگی ہوسکتی ہے۔
دستاویز کے مطابق بجلی کے 201 سے 300 یونٹ کاریٹ 8 روپے 11 پیسے ہے جبکہ 301 سے 700 یونٹ کاریٹ 19 روپے 25 پیسے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلوصارفین کیلئے سبسڈی پربھی 86 ارب روپے کٹوتی کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ سبسڈی 140 ارب سے کم کرکے 56 ارب تک لانے کاامکان ہے۔