ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس)ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں تمام عدالتوں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ڈی ایس پی سٹی و ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا عدالتوں کی سیکورٹی/گاردات کی چیکنگ اور معائنہ.تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 2021-07-14 کو ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی فضل رحیم خان و ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اصغر علی شاہ کا ضلع بھر کی عدالتوں ہائی کورٹ اور سیشن کی سیکورٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے گاردات اور سیکورٹی کا معائنہ کیا۔اس دورہ کے موقع پر سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے سیکورٹی اور گاردات پر مامور تمام پولیس ملزمان کو مناسب ہدایت ہوئی ہوئی موجودہ حالات کے پیش نظر تمام تر خطرات سے آگاہ کیا اور ہمہ وقت ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام تر حفاظتی و احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام تر چلینجز کا مقابلہ کرنے کے بارے آگاہ کیا۔