تل ابیب (نمائندہ خصوصی) اسرائیل نے غزہ پٹی میں ترکی کے کسی بھی کردار کو مسترد کر دیا ، تل ابیب ے نقرہ کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ قیدی معاہدے میں ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔
العربیہ چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ فلسطینیتنظیم حماس کا کہنا ہے اس کے پاس قیدیوں کے تبادلے کیلئے اسرائیل سے مذاکرات کیلئے مضبوط کارڈ موجود ہے مگر انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ایسی کیا چیز ہے ۔
اسرائیلی جریدے نے مصری انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے لکھا کہ فریقین کے مابین جنگ بندی کے بعد اب تک کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہو سکی ۔ العربیہ کے مطابق مصر اسرائیل میں صورتحال اور تبدیلیوں کا منتظر ہے تاکہ وہ ایک تفصیلی نقطہ نظر پیش کریں۔
اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ قیدی معاہدے میں ترکی کی ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی
