بارسلونا(نمائندہ خصوصی)کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ہسپانوی صوبے کاتالونیا نے رات کے کاکرفیو لگانے کا اعلان کردیایے۔ کرفیو رات ایک بجے سے صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔رات کے وقت لگائے گئے کرفیو کا آغاز 17 اور 18 جولائی سے ہوگا۔
ایسی میونسپلٹیز جہاں پر ایک لاکھ باشندوں میں 400 افراد متاثرہورہے ہیں وہاں پر کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ بارسلونا سمیت 158 میونسپلٹیز میں میں کرفیو نافذ کردیاگیاہے ،صوبائی صدر پیری اراگونس نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے وائراس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ صوبے میں کرفیو کا فیصلہ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد کیا گیاہے۔
کرفیو جمعہ 23 جولائی تک فافذ رہے گا۔عدالت نے 10 سے زائد افرادکے اکٹھنے میٹنگ کرنے، رات کے وقت عوامی مقامات ساحل سمندر اور پارکس کو بھی بند کردیا گیاہے وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے صوبے میں 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ اموات 22 ہزار 2 سو 94 ہوگئی ہیں۔
ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ میں کورونا کی بگڑتی ہوئے صورتحال کے پیش نظر رات کا کرفیولگ گیا
