• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ویانا میں جانسن اینڈ جانس کے بعد فائزر نے بھی ویکسینیشن بغیر اندراج کے شروع کر دی

Jul 17, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں لوگوں کو بغیر کسی اطلاع اور اندراج کے اگلے ہفتے کورونا کے خلاف فائزر کا ٹیکہ لگانا شروع کیا جائے گا۔ ویانا شہر اگلے ہفتے حفاظتی ٹیکوں کی ایک اور فائزر مہم کی پیش کش کررہا ہے چونکہ فوری فائزر ویکسینیشن کی مہم بہت زبردست ہے لہذا شہر ویانا پیر سے اتوار سے تک آسٹریا سنٹر ویانا میں صبح 7 سے شام 7 بجے تک ویکسین مہم بغیر اندراج کے چلائے جائےگی۔جیسا کہ جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے ساتھ فائزر ویکسینیشن کے لیے اگلے ہفتے پیر سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ جو بھی شخص چاہتا ہے کہ ابتدائی اوقات کے مطابق ACV میں آسکے اور بغیر کسی پریشانی کے ٹیکہ لگوا سکے۔ وہ اپنے ساتھ اپنی شناخت کے لیے صرف ایک شناختی کارڈ اور ای کارڈ لائے۔
بائینٹیک / فائزر کی ویکسین 12 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے ہے۔ پہلی ویکسی نیشن اور دوسری ویکسی نیشن کے مابین وقفے پر اندراج سے ڈیٹ لی جاسکتی ہے ۔ پہلی اور دوسری ویکسینیشن کے درمیان کم از کم تین ہفتوں کا وقفہ ہونا ضروری ہے۔ بغیر اندراج کے یہ مہم ہفتہ تک چلے گی اور ایک دن میں 2 ہزار افراد کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاسکتے ہیں۔