ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کورونا نے تباہی مچانا شروع کردی ، کورونا کیسزکی تعداد میں 110 فیصد اضافہ ہوگیا۔
آسٹریا میں تاحال کورونا وائرس کو شکست نہیں دی جاسکی ،حکومت کے لیے مزید پریشانیاں بڑھنے لگی۔آسٹریا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد نئے انفیکشن دوبارہ رجسٹرڈ ہوئے اور ایک موت ہوئی۔ ڈیلٹا وائرس کی مختلف حالتوں کی وجہ سے آسٹریا میں کورونا تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ ملک میںڈیلٹا کورونا کو محدود کرنے کے لئے حکومت نے اب کورونا اقدامات کو بھی سخت کردیا ہے۔ ایسا کرنا اس وقت بظاہر بہت ضروری تھا کیونکہ صرف اس ہفتے میں نئے انفیکشن کی تعداد میں اب تک نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جیسا کہ محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کو پورے آسٹریا میں مجموعی طور پر 341 نئے انفیکشن اور ایک موت ہوئی۔
آسٹریا بھرمیں ڈیلٹاکورونا نے تباہی مچانا شروع کر دی
