چارسدہ (عمران خان ) سرڈھیری پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔دو مجرم اشتہاری،،7مشتبہ افراد گرفتار۔کاروائی انسدادی کی خاطر 10افراد کو بھی گرفتار۔پستول اور چرس برآمد۔ ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ سرڈھیری منتقل۔ایس ایچ او سرڈھیری منظور خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھرپورکاروائیاں جاری ہے۔ڈی ایس پی سرڈھیری صابر گل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری منظور خان نے سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 12گھروں کو بزریعہ لیڈیز کانسٹبل چیک کرکے دو مجرم اشتہاری7مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہیں۔جرائم کے روک تھام کیلئےکاروائی انسدادی کی خاطر 10افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2پستول،70کارتوس اور490گرام چرس برآمد کئے گئے۔ ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ سرڈھیریمنتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ اس موقع پرجدید ٹیکنالوجی VVSسسٹم کے زریعے30گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ CRVSسسٹم کے زریعے50افراد کی ویرفیکشن کی گئی۔