واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کورونا بحران اور ویکسین سے متعلق غلط معلومات اس قدر پھیل چکی ہیں کہ یہ لوگوں کی موت کا باعث بن رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پلیٹ فارم فیس بک کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہناتھا کہ وہ لوگوں کو ماررہے ہیں۔فیس بک پر ویکسین سے متعلق غلط معلومات اس قدر پھیل چکی ہیں کہ یہ لوگوں کی موت کا باعث بن رہی ہیں۔ہمارے یہاں یہ وبا محض ویکسین نہ لینے والے لوگوں میں موجود ہے۔
صدر بائیڈن کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں ویکسین نہ لینے والے افراد میں انفیکشن کی شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
قبل ازیں وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا کہنا تھا کہ فیس بک جیسے پلیٹ فارم نے کچھ معروف صارفین اور پیجز کو بے بنیاد طبی دعوو¿ں کو فروغ دینے کی اجازت دی ہے۔ہم یہاں زندگی اور موت کے مسئلے سے نمٹ رہے ہیں اور درست معلومات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہے۔
کورونا ویکسین کے حوالے سے غلط معلومات کی فراہمی،امریکی صدر جوبائیڈن فیس بک پر برس پڑے
