اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال پر اعلیٰ سطحکا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ہے ۔
وزیر اعظم کے طلب کردہ اجلاس میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر حکمت عملی بنائی جائے گی جبکہ دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیر غور آئیں گے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت گزشتہ شب بنی گالہ میں بھی اہم مشاورتی اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سکیورٹی سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گءی ۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی انتخابی مہم پر بھی بریفنگ دی گءی ، وزیر اعظم نے آزاد کشمیرکے انتخابات کو بھرپور انداز میں لڑنے کی تاکید کی جبکہ ملکی سکیورٹی صورتحال سمیت خطے کے معاملات پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔
افغانستان کیساتھ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع
