• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عید قرباں

Jul 19, 2021

عید قرباں اور ہماری ذمہ داریاں عیدالاضحیٰ میں تقریباً ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے مسلمانوں کے دو تہوار ہیں ایک عیدالفطر اور دوسری عیدالاضحیٰ.. عیدالاضحیٰ کو بڑی اور اور عید بکرا بھی کہا جاتا ہے یہ عید اس عظیم قربانی کی یادگار ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ پاک کی رضا کے لئے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی دی اور جسے اللہ کریم نے قبول کرکے جنت سے ایک مینڈھا یا دنبہ بھیج دیا اور آج تک اللہ پاک کو ماننے والے اس سنت ابراہیمی کا اعادہ کئے ہوئے ہیں.. اب قربانی کیا ہے اور کیوں کی کی جاتی ہے فقط اللہ پاک کی رضا کی خاطر … نہ تو اللہ پاک کو گوشت چاہیے اور نہ خون.. صرف خالص نیت کا سودا پے لیکن نہایت افسوسناک بات جو معاشرے میں پنپ چکی ہے ایک تو ریا کاری اور دوسری خود غرضی اب ہو کیا رھا پے سال بھر لوگ جسطرح بھی اپنا وقت گزاریں روکھی سوکھی کھایں لیکن بڑی عید پے لوگوں کو ایک آس اور امید ہوتی ہے . سال بھر کے بعد ہی سہی تھوڑا گوشت تو کھانے کو مل جاے گا خدارا یہ آس نہ توڑیں بہت لوگوں سے سنا کہ ہم گوشت کے انتظار میں سارا دن بھوکے بیٹھے رہے ایسا نہیں ہونا چاہے ضروری ہے کہ ایک لسٹ بنا لی جاۓ ان لوگوں کی جو قربانی نا کر سکے ان کو گوشت بھیجا جاۓ ،آ ج پاکستان میں بے شک کورونا اور مہنگائی کیوجہ سے حالات بہت خراب ہیں اور یہ تو ساری دنیا میں ہیں.. لیکن نظر آ رہا ہے کہ اس سال بھی قربانی کرنے والے کم نہیں۔ قربانی نام ہے اپنے مال اور احساسات کی قربانی کا جب تک انسان اپنے آپ کو خسارے میں رکھ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی خدمت نہیں کرے بھائی چارہ اور محبت پروان نہیں چڑھے گی ہمیں چاہیے اپنوں کا بھی خیال رکھیں غریبوں اور مسکینوں کا بھی اپنی فریج اور فریزر کو ٹھوس کر بھرنے سے گریز کریں کوئی بات نہیں اگر ہم زبان کا چسکا نہ لگا سکیں…. اگر ہماری بھری فریج رہ گئی اور کوئی غریب خالی ہاتھ چلا گیا تو ہم نے کس بات کی قربانی کی.. عموماً قربانی کے گوشت کے تین حصے کئے جاتے ہیں اور یہی سنت طریقہ ہے.. ایک اپنا اور اپنے گھر والوں کا. دوسرا اپنے رشتے داروں کا تیسرا غریبوں اور مسکینوں کا.. ہمارا طریقہ کار ملاحظہ کریں اپنا حصہ تو رکھ لیا اور سوچ یہ کہ , ہم کونسا روز گوشت کھاتے چلو سال بھر کے بعد ہی صحیح کچھ کھایں تو سہی اپنے حصے میں مخصوص گوشت رکھ لیا اور دوسرا حصہ جو رشتے داروں میں تقسیم کرنا ہے اس میں بھی ان لوگوں کو منتخب کیا جاتا ہے جنہون قربانی دی ہوتی ہے ارادہ کیا ہے ہم ان کے بھیجھیں گے وہ بھی تو ہمارے گھر بھیجیں گے… اور اسی طرح غریبوں کا بھی خیال کم ہی رکھا جاتا ہے ایک طرف تو اللہ کے نبی علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی جان کے نذرانے سے گریز نہ کیا اور ہم گوشت بھی تقسیم کرنے میں بھی اللہ کے حکم کی۔ بجا ے دل کی۔ ما نتے ہ
آجکل برسا ت کا موسم ہے ان ہی دنو ں کافی بیمار یا ں پھونٹتی ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ اس وقت کرونا کی شدید لہر سے گزر رہے ہیں ۔ اس کے لیے کچھ تجاویز ہیں ؛
١: جانور ضبح کرنے کے بعد اس کی باقیات کو فورا ٹھکانے لگا دیں ۔
٢: گوشت کو بہت دیر تک دھونے کے بعد پکائیں ۔
٣: گوشت کھانے میں اعتدال سے کام لیں ۔
۴: (ایس ۔او۔پیز) پر عمل کریں ۔
(آپ سب کو عید مبارک )