احمد پور شرقیہ (نمائندہ خصوصی) احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پرچنیوٹ سے کراچی جانے والا کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ ٹینکر میں موجود 60 ٹن کیمکل شاہراہ پر بہنےسے سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیاگیاہے۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقہ چنی گوٹھ میں نیشنل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر الٹنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم، موٹر وے پولیس، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کسی حادثے سے بچاو¿ کے لئے سڑک کو دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
ریسکیو ٹیم نے کیمکل بہنے کی جگہ پر پانی مارا تاکہ ممکنہ طور پر آتشزدگی سے محفوظ رکھا جاسکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 ٹن کیمکل سے لوڈ ٹینکر چنیوٹ سے کراچی جا رہا تھا کہ اوور سپیڈ ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔
احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،سڑک دونوں اطراف سے بند
