• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی عید کے تیسرے روز کھلی کچہری،متعدد شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری

Jul 23, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی عید کے تیسرے روز کھلی کچہری،متعدد شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری، قانون پسند شہریوں کا عید کے تیسرے روز کھلی کچہری میں آنا باعث مسرت ہے، شہریوں کو لمحہ ضائع کیے بغیر انصاف فراہم کیا جائے گا، ڈی پی او نے نماز جمعہ کی سیکیورٹی بھی چیک کی، مساجد امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سیکورٹی چیکنگ کے دوران اہلکاروں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت، شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، ڈی پی او

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کے ویژن اور انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اوپن ڈور پالیسی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عید کے تیسرے روز بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں متعدد شہریوں نے شرکت کی، متعلقہ افسران کو آن کال لیکر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے مسائل میرٹ پر حل کرکے واپسی رپورٹ بھجوانے کا حکم دے دیا،قانون اورانصاف پسند شہریوں کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، ان کو انصاف فراہم کرنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا جائے گا ،عید کے تیسرے روز داد رسی کے لیے کھلی کچہری میں آنا باعث مسرت ہے، میری اولین ترجیح کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل حل کرنا ہے ، بعد ازاں ڈی پی او محمد فیصل کامران جمعتہ المبارک کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے خود نکلے، ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاران کو چیک کیا، تمام اہلکار مکمل حفاظتی اقدامات کو اپنائیں اور بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال لازمی کریں۔ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور پٹرولنگ اسکواڈ اپنی پوزیشن مراکز کے آس پاس رکھیں، معاشرتی امن کو برقرار رکھنا کے لیے الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینا ضروری ہے، ہم الرٹ ہونگے تو شرپسند اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، ڈی پی او نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران واہلکاران کو شاباش دی اورآئندہ بھی اسی طرح ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی، ڈی پی او نے جمعتہ المبارک کے حوالے سے تمام سرکل افسران کو فزیکلی ڈیوٹی چیک کرنے اور واپسی رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔