بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کا آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں بہاول پور میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، پولیس افسران کی ویلفیئر کے پیش نظر الیکشن کی سیکیورٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو ٹھنڈا پانی اور کھانا بروقت پہنچایا گیا جبکہ ڈی پی او نے ڈیرہ بکھا پولنگ اسٹیشن پر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا، امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھا گیا, آئی جی پنجاب کی پالیسی کے تحت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی الیکشن سیکیورٹی کی پالیسی کے تحت احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 04 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، جن پر پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی۔ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے پہلے ہی پلان جاری کیا چکا تھا،جس کے تحت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے پولنگ کے عمل شروع ہونے سے قبل ہی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کیے، اسپیشل برانچ کے عملے سے سویپنگ کروائی گئی، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، محافظ اسکواڈ نے پولنگ اسٹیشن کے اردگرد گشت جاری رکھا۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اسٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا،کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس لائنز میں ریزرو نفری موجود رہی،ڈی پی او محمد فیصل کامران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پولنگ اسٹیشنز پر خود پہنچے، ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاران کو چیک اور سیکیورٹی انتظامات کے متعلق سوالات کیے، آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پولیس افسران کی ویلفیئر کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کی سیکیورٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو ٹھنڈا پانی اور کھانا بروقت پہنچایا گیا جبکہ ڈی پی او نے ڈیرہ بکھا پولنگ اسٹیشن پر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا۔ جس کے بعد پولیس افسران اور اہلکاروں میں جوسز بھی تقسیم کیے گئے۔ جس پر پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ الیکشن ڈیوٹی کے دوران ہماری ویلفیئر اور کھانے پینے کا بہترین بندوبست کیا ہمیں خوشی ہیکہ محکمہ پولیس میں جناب آئی جی پنجاب کی سربراہی میں پازیٹیو تبدیلیاں آرہی ہیں۔ پولیس فورس نے ان اقدامات کو بہت سراہا۔ ڈی پی او نے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں سے فردا فردا مسائل بھی دریافت کیے۔ اور پولیس افسران کو فرائص منصبی خدمت کے جذبے سے پورا کرنے اور بہترین ڈیوٹی نبھانے پر شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی پالیسی کے تحت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔