• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران نے عارضی رہائش آرڈیننس کے تحت سرائے اور ہوٹلز مالکان کی خلاف کارروائیاں کرنے کا حکم دیا

Jul 27, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران نے عارضی رہائش آرڈیننس کے تحت سرائے اور ہوٹلز مالکان کی خلاف کارروائیاں کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے 5 مقدمات درج کر لیے۔ ملزمان گرفتار، شہر کی حفاظت اور کرائم کنٹرول میں سول سوسائٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے۔ ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی آن لائن ریکارڈ کی تکمیل اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے جاری ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے بہاولپور پولیس کو عارضی رہائش آرڈیننس 2015 کے تحت بھر پور کارروائیاں کرنے کا حکم دیا۔ ایسی کارروائیاں شہر میں موجود ان تمام سرائے اور ہوٹلز کے خلاف کی جائیں جو آنے والے مسافروں کی آن لائن سسٹم میں ان کی انٹری نہیں کرتے۔ اور ایسے مکان مالکان اور کرایہ داروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے جو اپنا مکان کرائے دار کو دیتے ہوئے مقامی تھانے سے تصدیق اور ریکارڈ میں اندراج نہیں کرواتے۔ ان احکامات کی روشنی میں تھانہ سول لائنز، بغدادالجدید ، کینٹ اور کوتوالی نے متعدد مقدمات مختلف نجی ہوٹلز، سرائے کے منتظمین، مکان مالکان اور کرایہ داروں کے خلاف درج کر لیے۔ جن کے ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور شر پسند عناصر ایک شہر سے دوسرے شہر جرم کی نیت سے جاتے ہیں یا پھر مخلتف مقدمات میں مطلوب افراد اپنے آپ کو چھپانے کیلئے ہوٹلز ، سرائے یا مکان کرائے پر لیکر پناہ اختیار کرتے ہیں۔ آن لائن منظم نظام بنانے کا مقصد ہی یہی ہیکہ ان کی انٹری سسٹم میں کی جائے تاکہ اگر وہ کہیں بھی جائیں تو ان کو ٹریس کیا جاسکے۔ ہوٹلز مالکان کا تمام مسافروں کا اندارج نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ شہر کی حفاظت اور کرائم کنٹرول میں سول سوسائٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے۔ غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے شہری اپنے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ شہر کا امن خراب کرنے اور دوسرے شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ بہاولپور میں ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔