کراچی (نمائندہ خصوصی) لاک ڈاﺅ ن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے بہاد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب رکوا دی اور دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک ریسٹورنٹ، شادی ہال اور ایک کیفے کوبھی سیل کر دیا گیا۔
دوسری جانب موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر ائیرپورٹ تھانے میں گرفتار تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔
خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈاو¿ن نافذ کر رکھا ہے، لاک ڈاو¿ن کے دوران مخصوص کاروبار کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔
کراچی، ضلعی انتظامیہ کا عمار ت کی چھت پرمنعقدہ شاد ی کی تقریب پر چھاپہ،2افرا د گرفتار
