• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان کی صورتحال پر پیپلزپارٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

Aug 2, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) افغانستان کی خراب ہوتی صورتحال پر پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ، نیئر بخاری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر حکومت کی خاموشی قابل تشویش ہے ۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی حکومت کی خاموشی کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں ، حکومت افغانستان سے متعلق حکمت عملی واضح کرے ، قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا، مگر ایک اجلاس عید سے قبل ہونا تھا جو نہیں ہو سکا ۔