قندھار (نمائندہ خصوصی) طالبان نے افغانستان کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملہ کرکے رن وے تباہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے قندھار کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر راکٹ داغے گئے۔ تین راکٹ رن وے پر پھٹے جس کے باعث رن وے تباہ ہوگیا۔ طالبان کے حملے کے بعد ایئر پورٹ کو فلائٹس کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رن وے کی بحالی کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور جلد ہی اسے بحال کردیا جائے گا۔
دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ قندھار انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو طالبان کے خلاف فضائی کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا جس کے باعث اس پر حملہ کیا گیا ہے۔
طالبان کا افغانستان کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملہ
