• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

طالبان نے پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی

Aug 7, 2021

چمن (نمائندہ خصوصی) طالبان کی جانب سے پاکستان کے ساتھ چمن بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
طالبان کے شیڈو گورنر حاجی وفا کی جانب سے سپن بولدک پر باب دوستی کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک مطلوبہ دستاویزات رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تب تک سرحد بند رہے گی۔
پاکستان کے کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کی بندش سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، درآمدات، برآمدات بند ہوگئی ہے۔ تجارتی سرگرمیوں سے متعلق پاکستانی دفاتر کے ہر قسم کے آپریشن بھی معطل کردیے گئے ہیں۔