وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج و معالجہ کے لئے24 گھنٹے ڈاکٹر ز کی ٹیم متحرک ہے محکمہ صحت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی کے ٹیسٹ مفت کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سر براہ شعبہ میڈیسن اینڈ اینڈو سکوپک یونٹ و انچارج ڈینگی وارڈ ڈاکٹرحافظ سلمان علی رانا نے سماجی تنظیموں کے وفد سے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دس بیڈ ز پر مشتمل وارڈ میں مریضوں کی دیکھ بھال جدید طریقہ علاج کے مطابق کی جارہی ہے پنجاب حکومت کی طرف سے ڈینگی میں مبتلا مریضوں کےلیے ادویات کی بڑی کھیپ پہنچ چکی ہے انہوں نے بتایا کہ اب تک چودہ مریض وارڈ میں داخل کیے گئےجبکہ 9 مریض صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیے جا چکے ہیں ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈینگی کے پانچ مریض زیر علاج ہیں اور تیزی سے رو بصحت ہو رہے ہیں پبلک ڈینگی کی وجہ سے پریشان نہ ہو افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے مستند زرائع کی خبر کا انتظار کریں کیونکہ بعض عناصر خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف ہیں