• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب جدہ میں تحریک انصاف ٹائیگر فورس کے زیر اہتمام ایک پروقار جشن آزادی فیملی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

Aug 18, 2021

جدہ سے عاطف علی وٹو

سعودی عرب جدہ میں تحریک انصاف ٹائیگر فورس کے زیر اہتمام ایک پروقار جشن آزادی فیملی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت انجم اقبال وڑائچ نیشنل پریزیڈنٹ ٹائیگر فورس نے کی جبکہ نظامت کے فرائض میڈم ہما قاسم نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی رانا محبوب احمد نے مہمانوں کو پروگرام میں خوش آمدید کہا جبکہ دوسرے مہمان خصوصی ملک شہزاد نور نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقعہ پر صائمہ طارق چوہدری نے جشن آزادی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس وزیراعظم عمران خان کے وژن پر مزید محنت کرے گی اور پورے ملک میں تنظیم سازی مکمل کرے گی۔ پروگرام میں غازی زبیری کےملی نغموں ، ہما قاسم اور سلمی احمد کے تیار کردہ ٹیبلو اور ڈاکٹر سعید کی تصویری نمائش نے شرکاء کے دل جیت لئے۔
عبدالرحمن کمبوہ ، ملک شہباز، چوہدری محمد عظیم آرائیں، قاسم نقوی، ملک مظفراعوان،سید عاصم حسین شاہ، ملک مدثر عزیز، یاسر عرفات گوندل، سید شیراز حسین شاہ، میاں فاروق انجم، چوہدری ساجد بل، ملک محسن، میڈم نوشین وسیم ، میڈم ثریا جبیں، میڈم قندیل، میڈم عمارہ، میڈم نازش احمد، میڈم نادیہ چوہدری، میڈم ایمن سمیت کثیر تعداد میں دوستوں نے پروگرام میں شرکت کی