• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“تمہاری اب افغانستان میں کوئی حیثیت نہیں” امریکہ نے اشرف غنی کو بڑا جھٹکا دے دیا

Aug 19, 2021

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے سابق صدر اشرف غنی کو افغانستان سے لاتعلق قرار دے دیا۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی اب افغانستان میں کسی اہمیت کے حامل نہیں رہے۔ ان کی افغانستان میں حیثیت ختم ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز اشرف غنی پرامن انتقال اقتدار کی بجائے خاموشی سے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان سے فرار ہوگئے تھے۔ بدھ کو انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا کہ وہ کابل میں خونریزی نہیں چاہتے تھے اس لیے جلد بازی میں انہیں افغانستان سے نکلنا پڑا۔ اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان واپس آئیں گے۔ ان کے اسی بیان پر امریکہ کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔