کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کابل میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے کابل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ افغان کرکٹ ٹیم کل سری لنکا کیلئے روانہ ہوگی جہاں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔
دوسری جانب افغانستان کے خلاف تین وڈے میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمپ لاہور میں 21 سے 28 اگست تک لگایا جائے گا جس میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔ اس وقت ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں مصروف کھلاڑی پاکستان واپس آکر کیمپ میں شامل ہوجائیں گے۔
پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاریاں، افغان کرکٹ ٹیم کی کابل میں ٹریننگ شروع، بڑی خبر آگئی
