بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،بھاری تعداد میں شراب برآمد،ناجائز اسلحہ بھی برآمد، مقدمات درج، جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” منشیات سے پاک معاشرہ’ ‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی اور اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس تھانہ سول لائنز، سمہ سٹہ،صدرحاصل پور، قائم پور اور صدر احمد پور شرقیہ نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ملزمان شیر دل،محمد امتیاز،محمد اکرم، امتیاز، محمد عرفان، محمد مرسلین، محمد اظہر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 279 لیٹر دیسی شراب، 90 لیٹر لہن اور 02 چالو بھٹیاں و کشید آلات شراب برآمد کرلیے،پولیس تھانہ عباس نگر،صدر یزمان اور قائم پور نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عمر فاروق،بشارت علی اور محمد مرسلین سے رائفل 44 بور اور رائفل ایس ایم جی اور ریوالور 32 بور برآمد کرلیا،متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی رعایت کے مستحق نہیں، بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا،