• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ساہیوال میں طلباء کو فائر فائٹنگ،

Aug 28, 2021

ساہیوال( خاورعلی چوہدری+باباآفتاب بھٹی سے )محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ساہیوال میں طلباء کو فائر فائٹنگ، فسٹ ایڈ اور ریسکیو کی ٹریننگ کروائی گئی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹا جا سکے اور طلباء کو مشق بھی کروائی گئی۔یہ بات سول ڈیفیس آفیسر فریحہ جعفر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کا یہ سلسلہ تعلیمی اداروں میں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ساہیوال کی انتظامیہ نے ٹریننگ کی انعقاد پر محکمہ سول ڈیفنس کا شکریہ ادا کیا۔