• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ جاوید خان نے 2019 میں کلاچی کی حدود ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد بلال کے ورثا میں شہید پیکج کے چیک تقسیم کیے

Aug 31, 2021

(اسماعیل خان ) آج ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ جاوید خان نے 2019 میں کلاچی کی حدود ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد بلال کے ورثا میں شہید پیکج کے چیک تقسیم کیے

اس موقع پر فوکل پرسن شہداء ڈیسک ہیڈ کانسٹیبل عمران بھی موجود تھے،جنہوں نے شہید پیکج اور تمام انتظامی امور کے حوالے سے بھرپور کام کیا

اسی دوران ایڈیشنل ایس پی شہید کے بچوں کے ساتھ گُھل مل گئے۔ان کی فیملی کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور موقع پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کو ہرگز نہیں بھولے،یہ شہداء پولیس ہمارے دلوں میں ہمشیہ زندہ رہیں گے

شہدا پولیس کے ورثاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔اور اس مقصد کے لیے لئے ڈی پی او دفتر میں ایک شہداء ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو کہ صرف اور صرف شہید کے ورثا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کرنے کے لیے مخصوص ہے