• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کابل ایئر پورٹ پر پنجروں میں بند کتے دراصل کس کے ہیں ؟ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر پینٹاگون نے وضاحت جاری کر دی

Sep 1, 2021

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ پر پنجروں میں بند کتوں کی تصاویر پر وضاحت جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جان کربی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” امریکی فوج مبینہ کتوں سمیت کسی بھی کتے کو کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پنجروں میں چھوڑ کر نہیں گئی ہے“۔انہوں نے مزید لکھا کہ” انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی تصاویر ان جانوروں کی ہیں جو امریکی فوج نہیں بلکہ ”کابل اسمال اینیمل ریسکیو‘ ‘کی نگہداشت میں تھے۔
واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر موجود کتوں کی پنجروں میں بند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں۔وائرل ہونے والی تصاویر پر مبینہ طور پر خیال کیا جا رہا تھا کہ پیر کی شب امریکی فوج افغانستان میں انخلا مکمل کرنے کے بعد ان کتوں کو کابل ائیر پورٹ پر پنجروں میں بند کر کے چلی گئی ہے۔ جس پر امریکا کو جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔