ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس )تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس کی زبردست کارروائی ، 03 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل و فروخت کردہ موٹر سائیکلوں کی نقدی رقم 01 لاکھ برآمد ،ملزمان گرفتار،مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر حافظ محمد عدنان کی قیادت میں تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کمیل ولد ملازم حسین قوم بلوچ سکنہ فتح اور اکرام ولد خالق داد قوم چڑوہوا سکنہ فتح حال گرہ حیات کو گرفتار کرکے چوری شدہ 03 موٹر سائیکل برآمد کرلیں جبکہ ملزم سے چوری کردہ موٹر سائیکل کی فروختگی رقم مبلغ 01 لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے ،ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا .
ذرائع
تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس کی زبردست کارروائی ، 03 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل و فروخت کردہ موٹر سائیکلوں کی نقدی رقم 01 لاکھ برآمد
