بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) تھانہ خیرپورٹامیوالی کے نواحی علاقہ موضع چندرانی میں طالب علم سے زیادتی کا معاملہ،مقدمہ درج،ملزم چندگھنٹے کے اندر گرفتار،بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے معاشرے کے بدترین عناصرہیں ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے یہ بچے ہمارے اپنے ہیں،ملزم کو تمام شواہد اورموثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر عمل درآمدکرتے ہوئے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ خیرپورٹامیوالی کے علاقہ موضع چندرانی میں طالب علم سے زیادتی کا معاملہ،ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیا،شہری محمدجاوید نے تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس کو درخواست دی کہ میرے چچا کے بیٹام محمداحمد بعمری11/12 سالہ قریبی مدرسہ میں پڑھتا ہے،حسب معمول عصرویلے گھر واپس نہ آیا تو ہمراہ گواہان تلاش شروع کی اورمذکورہ مدرسہ میں گئے تو استاد محمدسعید اپنے رہائشی کمرہ میں چچازادام کے بدفعلی کررہاتھا،جس کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن موقع سے فرار ہوگیا، جس پر تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے فوری طورپر مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغاز شروع کیا،ملزم محمدسعید کو تحرک کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتارکرلیا،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے تھانہ خیرپورٹامیوالی کی کارکردگی کو سراہااورشاباش دی،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے معاشرے کے بدترین عناصرہیں ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے یہ بچے ہمارے اپنے ہیں،ملزم کو تمام شواہد اورموثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،